the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہندوستان کتنے تمغے جیت سکتا ہے؟

10 تمغے
20 تمغے
30 تمغے
(ایجنسیز)
مصر کے برطرف صدر ڈاکٹر محمد مرسی کے حامیوں نے آئین پر ریفرینڈم کے دوسرے روز دارالحکومت قاہرہ میں اتحادیہ صدارتی محل کی جانب احتجاجی مارچ کیا ہے اور وہاں ایک پولیس تھانے کو نذرآتش کر دیا ہے۔
قاہرہ سے العربیہ کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ اخوان المسلمون کے حامیوں نے ہیلی پولس کے علاقے میں ایک پولیس اسٹیشن کو آگ لگائی ہے۔اس واقعے کے فوری بعد وزارت داخلہ نے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی اور پولیس نے راکسی اسکوائر میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اشک آور گیس کے گولے فائر کیے ہیں۔
درایں اثناء قاہرہ سے دریائے نیل کے دوسری جانب واقع شہر جیزہ کے علاقے امبابا میں ایک عدالت کی عمارت کے نزدیک چھوٹے بم کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں عمارت کو نقصان پہنچا ہے لیکن اس سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔
مصری پولیس نے ملک کے مختلف علاقوں میں ریفرینڈم کے لیے پولنگ میں گڑ بڑ کے الزام میں کم سے کم ڈھائی سو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ان میں اخوان المسلمون کے بعض ارکان بھی شامل ہیں۔
مصر میں بدھ کو دوسرے روز نئےآئین پر ریفرینڈم میں مصری ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔ریفرینڈم کے پہلے روز ملک کے مختلف علاقوں میں



اخوان المسلمون کے حامیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں اور تشدد کے واقعات میں گیارہ افراد ہلاک اور اٹھائیس زخمی ہوگئے تھے۔
مصر کے قریباً پانچ کروڑ بیس لاکھ ووٹرز ریفرینڈم میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل تھے اور انھوں نے دستور میں موجودہ عبوری حکومت کی جانب سے کی جانے والی ترامیم کے حق یا مخالفت میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق مصریوں کی اکثریت نے آئین کے حق میں ووٹ دیا ہے۔تاہم ابھی تک سرکاری طور ریفرینڈم میں ووٹ ڈالنے کی شرح اور اس کے نتائج سے متعلق اعداد وشمار جاری نہیں کیے گئے ہیں۔
ادھر واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان میری حرف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا کو ریفرینڈم کے دوران تشدد کے واقعات پر تشویش ہے اور ریفرینڈم کے فنی میرٹس کے بارے میں آزاد مبصرین کی رپورٹس کا انتظار ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اگر کانگریس اس بات کی تصدیق کردیتی ہے کہ مصر نے آئینی ریفرینڈم کا انعقاد کیا ہے اور وہ جمہوری انتقال اقتدار کے اقدامات کررہا ہے تو پھر جمعہ کو کانگریس مصرکی فوجی امداد کی بحالی سے متعلق بل کی ایک دفعہ کی منظوری دے دے گی اور اس کے بعد وائٹ ہاؤس مصر کو دی جانے والی سالانہ ڈیڑھ ارب ڈالرز کی امداد غیر منجمد کردے گا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.